75 سالہ دادی کا زبردست ڈانس اور فرنٹ فلپ، سوشل میڈیا پر دھوم

نئی دہلی — بھارتی بزرگ خاتون نے اپنے شاندار ڈانس اور فرنٹ فلپ سے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ انسٹاگرام پر وائرل ویڈیو میں 75 سالہ دادی کو مشہور گانے ’’دو گھونٹ پلا دے ساقیا‘‘ پر اس انداز سے ناچتے دیکھا گیا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

ڈانس کے دوران دادی نے ایسا فرنٹ فلپ کیا کہ پورا مجمع ششدر رہ گیا، اور لوگ اس منظر کو اپنے موبائل کیمروں میں قید کرتے رہے۔ ویڈیو کو اب تک 4 کروڑ 74 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے، اور ہزاروں افراد نے دادی کی توانائی اور جاندار پرفارمنس کو سراہا۔

سوشل میڈیا پر ردعمل بھی دلچسپ رہا؛ کچھ صارفین نے دادی کی پھرتی کی تعریف کی، جبکہ کچھ نے مزاحیہ انداز میں اپنی حالت سے موازنہ کیا۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x