86 فیصد خاندان رابطے کے لیے میسجنگ ایپس استعمال کر رہے ہیں:۔۔۔کیسپرسکی انٹرنیشنل

اسلام آباد۔۔۔کیسپرسکی انٹرنیشنل کی ایک نئی سروے رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں خاندانوں کے درمیان آن لائن رابطوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، تاہم اس کے ساتھ سائبر سیکیورٹی خدشات بھی بڑھ گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 86 فیصد افراد خاندان سے رابطے کے لیے میسجنگ ایپس استعمال کر رہے ہیں، جبکہ 58 فیصد لوگ باقاعدگی سے ویڈیو کالز کے ذریعے اپنے اہلِ خانہ سے رابطے میں رہتے ہیں۔

کیسپرسکی کا کہنا ہے کہ 44 فیصد خاندان مشترکہ اسٹریمنگ سروس اکاؤنٹس استعمال کر رہے ہیں، جبکہ فارغ وقت میں 70 فیصد خاندان ایک ساتھ فلمیں دیکھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

سروے کے مطابق 35 سے 54 سال کی عمر کے افراد آن لائن خاندانی روابط میں سب سے زیادہ متحرک پائے گئے، جبکہ 55 سال سے زائد عمر کے افراد ڈیجیٹل سرگرمیوں میں نسبتاً کم فعال ہیں۔

رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ آن لائن روابط میں اضافے کے ساتھ فراڈ، ہیکنگ اور ڈیٹا چوری کے خطرات بھی بڑھ رہے ہیں۔ کیسپرسکی نے سائبر تحفظ کے لیے مضبوط پاس ورڈز، ٹو فیکٹر تصدیق کے استعمال اور خاص طور پر بزرگ افراد کو آن لائن سیکیورٹی سے آگاہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x