خواتین کوہ پیماؤں نے بری لا چوٹی سر کر لی

الپائن کلب آف پاکستان کی گولڈن جوبلی کے موقع پر خواتین کوہ پیماؤں کی ٹیم نے 5,400 میٹر بلند بری لا چوٹی سر کر کے نئی تاریخ رقم کر دی۔

مہم میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور کشمیر سے خواتین نے شرکت کی، جن میں انڈپینڈنٹ اردو کی صحافی مونا خان بھی شامل تھیں۔ خیبر پختونخوا کی نمائندگی ماریہ بنگش، گلگت بلتستان کی زیبا بتول، پنجاب کی بسمہ حسن، بلوچستان کی لاریب بتول، سندھ کی مدیحہ سید، اسلام آباد کی شاہرین خان اور مہم کی لیڈر بی بی افزون نے کی۔

الپائن کلب آف پاکستان کے مطابق خواتین کا پہاڑوں کی جانب قدم بڑھانا ان کی بااختیاری کی علامت ہے۔ یہ مہم سات ستمبر کو سکردو سے شروع ہوئی جس میں دیوسائی ٹاپ پر چار روز قیام اور ابتدائی دنوں میں ہائیکنگ کی مشقیں شامل تھیں۔

سیکرٹری الپائن کلب ایاز شگری نے کہا کہ خواتین کو عمومی طور پر غیر نصابی سرگرمیوں کے کم مواقع ملتے ہیں، اسی لیے مستقبل میں بھی ایسی مہمات کا انعقاد کیا جائے گا۔

مہم کی رہنمائی کے لیے نامور کوہ پیما ساجد سدپارا، اشرف سدپارا، فدا شغری اور شریف سدپارا موجود تھے۔ ساجد سدپارا نے کہاکہ ہم خواتین کی اس کامیابی پر بہت خوش ہیں اور فخر ہے کہ اس ٹیم کا حصہ بنے

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x