جدید ترین آئی ٹی پارک رواں برس کام شروع کر دے گا

اسلام آباد: حکومتِ پاکستان ملک کے ڈیجیٹل منظرنامے میں انقلاب لانے کے لیے اسلام آباد میں ایک جدید ترین آئی ٹی پارک کے منصوبےکی تکمیل کرنے جا رہی ہے جو اکتوبر 2025 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ یہ اہم منصوبہ 88.384 ملین امریکی ڈالر کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا جس میں ایکسپورٹ، امپورٹ بینک آف کوریا کے اکنامک ڈیولپمنٹ کوآپریشن فنڈ (EDCF) کے تحت 76.283 ملین امریکی ڈالر بطور قرض اور پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) کے تحت 12.100 ملین امریکی ڈالر شامل ہیں۔ یہ جدید سہولت 66,893 مربع میٹر رقبے پر محیط ہوگی جس میں دو بیسمنٹس، گراؤنڈ فلور اور 9فلورز شامل ہوں گے اور اسے کوریائی کنسلٹنٹس اور تعمیراتی کمپنیوں کے اشتراک سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔
یہ منصوبہ ویژن 2025، پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) اور ڈیجیٹل پاکستان پالیسی کے تحت تشکیل دیا گیا ہے جس کا مقصد تعلیمی اداروں، تحقیقی مراکز، صنعت اور مقامی و بین الاقوامی ماہرین کے درمیان تعاون کو فروغ دینا ہے۔ یہ آئی ٹی پارک پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (PSEB) سے رجسٹرڈ کمپنیوں کو عالمی معیار کے آئی ٹی دفاتر فراہم کرے گا اور اختراعات، مصنوعات کی تیاری، اور کاروبار کے فروغ کا مرکز بنے گا۔ اس کے قیام سے پاکستان کے آئی ٹی شعبے کو مضبوط بنانے، معیشت کو فروغ دینے، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور ملک کو عالمی سطح پر ایک ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی قیادت کے طور پر پیش کرنے میں مدد ملے گی۔

2
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x