قومی بچت اسکیمز کے منافع کی شرح میں ردوبدل

اسلام آباد۔۔ قومی بچت اسکیمز میں منافع کی شرحوں میں ردوبدل کردیا گیا۔۔اس حوالے سے سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے نیا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا  ۔

نیشنل سیونگز اسکیمز میں منافع کی شرح میں ردوبدل کے بعد نئی شرح پر عمل درآمد مؤثر ہوگیا ہے، شارٹ ٹرم سیونگز پر شرح منافع 10.6 فیصد سے بڑھ کر 10.42 فیصد کردی گئی ہے جبکہ سروا اسلامک سیونگ اکاؤنٹ اور سروا اسلامک ٹرم اکاونٹ پر سالانہ منافع کی شرح 9.50 فیصد سے بڑھا کر 9.92 فیصد کردی گئی ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 12 بیس پوائنٹس کمی کردی گئی ہے جس کے بعد منافع کی شرح 11.54 فیصد سے کم ہوکر 11.42 فیصد ہوگئی ہے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x