عالمی ادارۂ صحت نے موٹاپے کی ادویات کو فہرستِ ادویات میں شامل کر لیا

جنیوا: عالمی ادارۂ صحت (WHO) نے پہلی بار موٹاپے اور ذیابیطس کے علاج میں استعمال ہونے والی جدید ادویات، ویگووی اور زیپ باؤنڈ جیسے GLP-1 ریسیپٹر ایگونِسٹ، کو اپنی فہرستِ ادویات میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ ان بالغ افراد کے لیے کیا گیا ہے جن کا BMI 30 یا اس سے زیادہ ہو یا پھر 27 BMI سے زیادہ ہو اور وہ موٹاپے سے وابستہ بیماریوں کا شکار ہوں۔ ماہرین کے مطابق یہ ادویات اکیلے مؤثر نہیں بلکہ غذا، طرزِ زندگی میں تبدیلی کے ساتھ استعمال کی جائیں گی۔ ادارے نے واضح کیا ہے کہ چونکہ موٹاپا ایک دائمی مرض ہے اس کا علاج بھی طویل المدتی ہونا ضروری ہے تاکہ دوبارہ وزن بڑھنے سے بچا جا سکے۔ تاہم ان ادویات کی بلند قیمت اور کم و درمیانی آمدنی والے ممالک میں محدود دستیابی ایک بڑا چیلنج ہے۔ عالمی ادارہ اس حوالے سے حکمتِ عملی تیار کر رہا ہے جبکہ بچوں اور نوجوانوں کے لیے علیحدہ رہنما اصول بھی جاری کیے جائیں گے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x