اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی آئینی درخواستیں اعتراضات کے ساتھ واپس

اسلام آباد۔۔۔ سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججز کی آئینی درخواستیں اعتراضات لگا کر واپس کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے درخواستوں پر کئی اعتراضات عائد کیے۔
اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزاروں نے واضح نہیں کیا کہ درخواستوں میں کون سا مفادِ عامہ کا سوال شامل ہے اور کون سے بنیادی حقوق متاثر ہوئے،
رجسٹرار آفس کے اعتراض کے مطابق درخواست گزاروں نے ذاتی رنجش کی بنیاد پر آرٹیکل 184/3 کے غیر معمولی دائرہ کار کے تحت درخواستیں دائر کیں، جو سابقہ کیسز میں بھی قابل قبول نہیں سمجھی گئیں۔ ذرائع کے مطابق ججز نے آئینی درخواست دائر کرنے کی ٹھوس وجہ بیان نہیں کی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججزنے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے اختیارات کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کی ہیں۔

1
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x