اسلام آباد۔۔۔ حکومت نے قومی اسمبلی کو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے پر اعتماد میں لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس 29 ستمبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزارت پارلیمانی امور نے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی ہے، جس میں 29 ستمبرکی شام پانچ بجے اجلاس بلانے کی تجویز دی گئی ہے۔ اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف قومی اسمبلی کو معاہدے کے بارے میں پالیسی بیان دیں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس دو ہفتے جاری رہے گا اور اس دوران معمول کے سرکاری ایجنڈے کے علاوہ مختلف بلز قانون سازی کے لیے پیش کیے جائیں گے، جبکہ قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس بھی ایوان میں پیش ہوں گی۔
پاک سعودی دفاعی معاہدہ: حکومت پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے گی
-
By Web Desk
- September 22, 2025
Show Comments (0)
Hide Comments (0)
0
0
votes
Article Rating
Subscribe
Login
0 Comments
Oldest
Newest
Most Voted