آج 24 ستمبر مختلف شہروں میں اجناس کے دام کیا رہے — جانیئے اس رپورٹ میں:

پاکستان اناج مارکیٹ کی تازہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں مختلف اجناس کے نرخوں میں ملا جلا رجحان رہا۔ چنے کی قیمت ملتان اور سرگودھا میں 8000 روپے فی 40 کلوگرام ریکارڈ کی گئی جبکہ فیصل آباد میں ریٹ 900 روپے رہا، سرگودھا میں یہ نرخ 8050 روپے تک بھی دیکھے گئے۔ گوارا کی پرائیویٹ مارکیٹ میں 60/40 نئے مال کا ریٹ 14 ہزار روپے فی من رہا۔

مونگ کی قیمت فیصل آباد میں 10100 سے 10200 روپے، سرگودھا میں 9800 سے 9900 روپے اور پنجاب میں 10000 سے 10100 روپے فی 40 کلوگرام تک رہی، جبکہ حیدرآباد میں بھی نیا مال دستیاب رہا۔ باجرہ کی قیمت ملتان میں 3600 روپے فی 40 کلو ہول سیل اور 3650 روپے ریٹیل رہی، فیصل آباد اور سرگودھا میں بھی یہی سطح برقرار رہی، لاہور میں ہول سیل 3700 اور ریٹیل 3750 روپے، راولپنڈی میں ہول سیل 3800 اور ریٹیل 3850 روپے ریکارڈ کیا گیا۔ حیدرآباد میں 100 کلوگرام کا ریٹ 9200 روپے ہول سیل اور 9500 روپے ریٹیل، جبکہ کراچی میں 9300 روپے ہول سیل اور 9700 روپے ریٹیل رہا۔ گندم کے نرخ اسلام آباد، واہ کینٹ، پشاور، حیدرآباد اور کراچی میں بھی رپورٹ ہوئے، تاہم تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

1
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x