اسلام آباد۔۔۔وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایات پر انکم ٹیکس ریٹرن فارم 2025 سے تخمینی مارکیٹ ویلیو کا خانہ ختم کردیا گیا ہے۔ ایف بی آر کے مطابق اس خانے کو شامل کرنے کا مقصد صرف ڈیٹا اکٹھا کرنا تھا تاکہ اقتصادی سروے کی تیاری میں معاونت فراہم کی جا سکے، اس کا ٹیکس دہندگان کی آمدن یا ٹیکس ذمہ داری کے تعین سے کوئی تعلق نہیں تھا۔
وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اس خانے کو ختم کرنے کی سفارش کی تھی۔
مزید: انکم ٹیکس ریٹرن فارم میں کوئی ترمیم نہیں کی گئی۔…
وزیرِاعظم نے کمیٹی کی سفارش منظور کرتے ہوئے ایف بی آر کو فوری عمل درآمد کی ہدایت دی۔ اس فیصلے کے بعد انکم ٹیکس ریٹرن فارم میں منقولہ و غیر منقولہ اثاثہ جات کی تخمینی مارکیٹ ویلیو ظاہر کرنے کی شرط ختم کردی گئی ہے۔
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2025 ہے۔