انکم ٹیکس ریٹرن فارم میں کوئی ترمیم نہیں کی گئی۔ ایف بی آر

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے وضاحت کی ہے کہ سوشل میڈیا پر انکم ٹیکس ریٹرن 2025 کے حوالے سے پھیلائی جانے والی معلومات درست نہیں ہیں۔

ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس ریٹرن فارم 7 جولائی 2025 کو ایف بی آر کی ویب سائٹ پر جاری کیا گیا تھا۔ فارم کے صفحہ 66 پر اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو کا اندراج لازمی رکھا گیا ہے تاہم اس اندراج کا مقصد ٹیکس کے حساب کتاب سے متعلق نہیں ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کسی غلطی پر کوئی نوٹس جاری کیا جائے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ بعض ٹیکس دہندگان مارکیٹ ویلیو کے خانے میں صفر درج کر رہے تھے جسے روکا گیا ہے۔ جائیداد کی مارکیٹ ویلیو کا اندراج ٹیکس گزار کی صوابدید پر ہے، البتہ صاحب حیثیت افراد پہلے ہی شق 7ای کے تحت اپنے اثاثوں کی تفصیلات درج کر رہے ہیں۔

ایف بی آر نے واضح کیا کہ یہ معلومات صرف ریکارڈ کی درستگی کے لیے ہیں اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ کی ری کنسیلی ایشن میں بھی انہیں زیر غور نہیں لایا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق جو ٹیکس دہندگان اپنے گوشوارے جمع کرا چکے ہیں انہیں ترمیم یا ری فائل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x