اسلام آباد ۔۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے اُس فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ہے جس کے تحت جسٹس طارق محمود جہانگیری کو عبوری حکم کے ذریعے فرائض انجام دینے سے روک دیا گیا تھا۔ عدالت عظمیٰ نے جسٹس جہانگیری کی اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں کام جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔
سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے موقف اختیار کیا کہ کسی بھی جج کو محض عبوری حکم کی بنیاد پرکام کرنے سے روکا نہیں جا سکتا۔ یہ آئینی اصول اور عدالتی عمل کے منافی ہے۔ اس نکتے پر درخواست گزار میاں داود نے بھی اٹارنی جنرل سے اتفاق کیا۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جسٹس طارق محمود جہانگیری دوبارہ اپنے منصب پر فرائض انجام دے سکیں گے۔
جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا فیصلہ کالعدم قرار
-
By Web Desk
- September 30, 2025
Show Comments (0)
Hide Comments (0)
0
0
votes
Article Rating
Subscribe
Login
0 Comments
Oldest
Newest
Most Voted