اسلام آباد۔۔محکمہ موسمیات کے مطابق آیندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر اضلاع میں موسلادھار بارش کا امکان ہے، جبکہ بعض مقامات پر مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔
اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ بہاولپور، رحیم یار خان، تونسہ، راجن پور اور ملتان میں تیز ہواؤں، آندھی اور بارش کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے، تاہم مانسہرہ، کوہستان، دیر اور سوات میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
سندھ کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ بلوچستان کے کئی اضلاع میں بھی موسلادھار بارش کی پیش گوئی ہے۔ ژوب، قلعہ سیف اللہ اور پنجگور سمیت ساحلی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
ادھر کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیش گوئی
-
By Web Desk
- October 4, 2025
Show Comments (0)
Hide Comments (0)
0
0
votes
Article Rating
Subscribe
Login
0 Comments
Oldest
Newest
Most Voted