پنجاب حکومت نے موٹر وہیکل رولز میں ترمیم کردی – گاڑیوں کی تاخیر سے رجسٹریشن منتقلی پر جرمانے عائد ہونگے:

پنجاب حکومت نے گاڑیوں کی ملکیت کی بروقت منتقلی کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت مقررہ مدت میں گاڑی ٹرانسفر نہ کرانے والوں پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ نئی پالیسی کے مطابق موٹر سائیکل اور اسکوٹر کی ملکیت منتقلی میں 31 تا 60 دن کی تاخیر پر ایک ہزار،
61 تا 90 دن پر دو ہزار، اور 91 تا 120 دن پر چار ہزار روپے جرمانہ ہوگا، جبکہ کاروں اور دیگر گاڑیوں کے لیے یہی تاخیر بالترتیب دس ہزار، بیس ہزار اور تیس ہزار روپے جرمانے کا باعث بنے گی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام گاڑیوں کا درست ریکارڈ برقرار رکھنے، جعلسازی کی روک تھام اور شفاف نظام کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے، جبکہ 120 دن سے زائد تاخیر کی صورت میں مزید قانونی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔

1
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x