واشنگٹن۔۔امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ سنا ہے اب پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ چل رہی ہے، پاکستان اور بھارت کی جنگ ٹیرف کی مدد سے روکی تھی۔ میں پھر ایک اور کوشش کروں گا کیونکہ میں جنگیں حل کرنے میں ماہر ہوں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں نے سنا ہے اب پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ چل رہی ہے، مجھے اسے واپس آکر دیکھنا ہوگا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا سے اسرائیل جاتے ہوئے طیارے میں صحافیوں سے پاک افغان جنگ سے متعلق گفتگو کی۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں پھر ایک اور کوشش کروں گا کیونکہ میں جنگیں حل کرنے میں ماہر ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کی جنگ ٹیرف کی مدد سے روکی تھی۔
دوسری جانب افغان طالبان اور بھارت کے حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے حملے بعد پاک فوج کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے طالبان اور فتنہ الخوارج کی متعدد چوکیاں تباہ کردیں، دشمن کی اکیس پوزیشنز پر قبضہ کرلیا ہے۔