مالاکنڈ: سوات ایکسپریس وے پر ٹرک الٹنے سے 15 افراد جاں بحق، 8 زخمی

مالاکنڈ:
سوات ایکسپریس وے پر خوفناک ٹریفک حادثے میں 15 افراد جاں بحق جبکہ 8 سے زائد زخمی ہو گئے۔

ڈی ایس پی موٹروے پولیس نورالامین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جب ایک مسافر بردار ٹرک بے قابو ہو کر سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں جا گرا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ریسکیو اہلکاروں اور مقامی افراد کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی۔ امدادی کارروائیاں رات بھر جاری رہیں اور زخمیوں اور جاں بحق افراد کو فوری طور پر بٹ خیلہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حادثے کی ابتدائی تفصیلات

ریسکیو حکام کے مطابق ٹرک میں سوات بحرین سے تعلق رکھنے والے خانہ بدوش خاندان سوار تھے جو ایک قافلے کی صورت میں سفر کر رہے تھے۔
متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد پشاور منتقل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ڈی ایس پی موٹروے پولیس نے بتایا کہ حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے، تاہم ابتدائی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹرک کی تیز رفتاری اور بریک فیل ہونا حادثے کی بڑی وجوہات تھیں۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x