محمد رضوان کی ون ڈے کپتانی خطرے میں، شاہین آفریدی مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آگئے

(اسپورٹس ڈیسک / لاہور)
قومی کرکٹ ٹیم میں قیادت اور اسکواڈ کے حوالے سے بڑی تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق محمد رضوان کو ایک روزہ ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانے کا امکان ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی کو نیا کپتان مقرر کرنے پر غور جاری ہے۔


شاہین آفریدی کے کپتان بننے کے امکانات روشن

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی سلیکشن کمیشن نے نئے ون ڈے اسکواڈ پر مشاورت مکمل کر لی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان کی جگہ شاہین آفریدی کو کپتانی دیے جانے پر اتفاق رائے پیدا ہو رہا ہے، جبکہ اعلان جلد متوقع ہے۔


بابر اعظم کی ممکنہ واپسی

رپورٹ کے مطابق، بابر اعظم کی اسکواڈ میں واپسی کا قوی امکان ہے۔
ایشیا کپ میں نمایاں کارکردگی نہ دکھانے کے باوجود صائم ایوب اور محمد حارث کو ٹیم میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


نئے اور ڈراپ ہونے والے کھلاڑی

حسن علی اور حارث رؤف کو بھی اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی واپسی بھی متوقع ہے۔

حسین طلعت اور خوشدل شاہ کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

نوجوان آل راؤنڈر عرفان نیازی کی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔

تاہم، ذرائع کے مطابق وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے لیے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں جگہ بنانا مشکل نظر آ رہا ہے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x