دبئی، 21 اکتوبر 2025: بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایشیا کپ کی ٹرافی کے معاملے پر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی کو باضابطہ خط لکھا، جس کا جواب اے سی سی نے دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اے سی سی نے اپنے جواب میں بی سی سی آئی کو کہا ہے کہ اگر وہ ٹرافی لینا چاہتے ہیں تو اس کے لیے باقاعدہ تقریب منعقد کی جا سکتی ہے۔ اس مقصد کے لیے نومبر کے پہلے ہفتے میں تقریب منعقد کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جس کا ممکنہ انعقاد 10 نومبر کو ہوگا۔
یاد رہے کہ بھارتی ٹیم نے ایشیا کپ جیتنے کے باوجود ٹرافی لینے سے انکار کر دیا تھا۔ بی سی سی آئی نے اس فیصلے سے اے سی سی کو آگاہ کیا تھا، جس کے بعد ٹرافی میدان سے واپس منگوا لی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر اے سی سی کے صدر محسن نقوی نے بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے تقریب جاری رکھی اور رنر اپ ٹیم کو انعامات دیے، تاہم تقریب ٹرافی دیے بغیر ختم کر دی گئی تھی۔
ایشیا کپ ٹرافی تنازع: اے سی سی نے بی سی سی آئی کو ٹرافی وصولی کی تقریب کی پیشکش کر دی
-
By Web Desk
- October 21, 2025
Show Comments (0)
Hide Comments (0)
0
0
votes
Article Rating
Subscribe
Login
0 Comments
Oldest
Newest
Most Voted