اسلام آباد ۔۔۔ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلے کے جھٹکے راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، ہری پور، ایبٹ آباد، کشمیر، دولتالہ اور گوجرخان سمیت گرد و نواح کے علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ زیرِ زمین گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز پاکستان اور افغانستان کے پہاڑی سلسلے میں واقع تھا۔
ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
-
By Web Desk
- October 22, 2025
Show Comments (0)
Hide Comments (0)
0
0
votes
Article Rating
Subscribe
Login
0 Comments
Oldest
Newest
Most Voted