کیا سونا 40 ہزار روپے سستا ہو گیا؟ تاریخی کمی نے مارکیٹ کو چونکا دیا

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ایک ہی دن کے دوران تاریخی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے سونے کی مارکیٹ میں غیر معمولی ہلچل پیدا ہو گئی۔

دو دن میں 17 ہزار روپے کی بڑی گراوٹ

گزشتہ روز فی تولہ سونا 3 ہزار 300 روپے سستا ہوا تھا، جب کہ آج 14 ہزار روپے کی مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔
یوں صرف دو دن میں سونا مجموعی طور پر 17 ہزار 300 روپے سستا ہو گیا ہے۔

تازہ کمی کے بعد فی تولہ سونا اب 4 لاکھ 16 ہزار 362 روپے میں دستیاب ہے، جو پچھلے ہفتے کے مقابلے میں نمایاں کمی ہے۔

دس گرام سونا بھی سستا

دس گرام سونا کی قیمت میں 12 ہزار 3 روپے کمی کے بعد یہ 3 لاکھ 56 ہزار 963 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتوں میں کمی

عالمی سونا مارکیٹ میں بھی گراوٹ کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 140 ڈالر کم ہو کر 4,940 ڈالر کا ہو گیا ہے۔

چاندی کے نرخ بھی نیچے آ گئے

چاندی کے فی تولہ نرخ میں 173 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد چاندی کی قیمت 4,924 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔

گزشتہ 11 دنوں میں 40 ہزار روپے کمی

اعداد و شمار کے مطابق 17 اکتوبر 2025 کو فی تولہ سونا 4 لاکھ 56 ہزار 900 روپے کے ساتھ پاکستان کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا، تاہم گزشتہ 11 دنوں میں سونا مجموعی طور پر 40 ہزار 500 روپے سستا ہو چکا ہے۔

ماہرین کی رائے

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر *ڈالر کی مضبوطی، *تیل کی قیمتوں میں استحکام اور سرمایہ کاروں کی محتاط حکمتِ عملی کے باعث قیمتی دھاتوں کی مانگ میں کمی آئی ہے، جس نے سونے کی قیمتوں کو دباؤ میں رکھا ہوا ہے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x