بھارت نے پہلی بار ویمنز ورلڈکپ جیت لیا

فائنل میں جنوبی افریقہ کو 52 رنز سے شکست، دپتی شرما بہترین کھلاڑی قرار

ممبئی — بھارت نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار ویمنز ون ڈے ورلڈکپ جیت لیا۔ فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو شاندار کارکردگی کے ساتھ 52 رنز سے شکست دی۔


بھارت کی شاندار بیٹنگ، 298 رنز کا بڑا ہدف

جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، تاہم بھارتی بیٹرز نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔
شفالی ورما نے 87 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 2 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔
دپتی شرما نے 58 رنز بنائے جبکہ جمائما روڈریگز 24 اور رچا گوش 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔

بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے ایابونگا کھکا نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ نونکولولیکو، نادائن ڈے اور چولی ٹریون نے ایک ایک وکٹ لی۔


جنوبی افریقہ کی سنچری بھی کام نہ آئی

299 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے شروعات اچھی کی، مگر بھارتی بالرز نے شاندار کم بیک کیا۔
کپتان لورا وولوارٹ نے ایک چھکے اور 11 چوکوں کی مدد سے 101 رنز کی سنچری اننگز کھیلی، لیکن وہ ٹیم کو فتح نہ دلا سکیں۔

دیگر بلے بازوں میں تزمین برٹس 23، سن لوس 25 اور اینری ڈیرکسن 35 رنز بنا سکیں۔
پوری ٹیم 46.2 اوورز میں 246 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔


دپتی شرما کا جادو

بھارت کی آل راؤنڈر دپتی شرما نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں اور فائنل کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔

بارش کے باعث میچ کا آغاز دو گھنٹے کی تاخیر سے ہوا، تاہم اوورز میں کوئی کمی نہیں کی گئی۔
یہ کامیابی بھارت ویمنز کرکٹ ٹیم کے لیے ایک تاریخی سنگ میل ہے، جو پہلی بار عالمی چیمپئن بنی ہے۔


متعلقہ خبریں

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x