خیبرپختونخوا کے قوانین میں اصلاحات کا فیصلہ، سیاسی استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

پشاور۔ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے میں موجود قوانین کو سیاسی دباؤ یا انتقامی کارروائیوں کے لیے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔ وہ پشاور میں 3 ایم پی او، 16 ایم پی او اور دفعہ 144 سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
اجلاس میں قوانین کے مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہر قانون کے مثبت اور منفی پہلو موجود ہوتے ہیں، جبکہ آزادی اظہار اور پرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کے حق اور عوامی سہولت کے درمیان توازن برقرار رکھنے کے لیے نیا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔
سہیل آفریدی نے بتایا کہ وزیر قانون کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جو مجوزہ اصلاحات کے بارے میں اپنی سفارشات پیش کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ قوانین کا مقصد صرف عوامی مفاد اور فلاح ہے اور حکومت کی اولین ترجیح عوام کی جان و مال کا تحفظ اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی ہے۔
اجلاس میں وزیر قانون آفتاب عالم، چیف سیکریٹری، سیکریٹری داخلہ اور ایڈووکیٹ جنرل نے شرکت کی۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x