دھرمیندر نے کروڑوں روپے کی آبائی زمین بیٹوں اور بیٹیوں کے بجائے کس کے نام کر دی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر کا دل ہمیشہ اپنی آبائی زمینوں اور گاؤں کی زندگی سے جڑا رہا۔ کروڑوں کی جائیداد اور شہرت رکھنے کے باوجود وہ زیادہ تر سکون دیہی ماحول، کھیتی باڑی اور سادگی میں محسوس کرتے تھے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق:

  • دھرمیندر کو اپنے فلمی کیریئر کے باعث گاؤں سے دور ہونا پڑا، لیکن ان کا خاندان وہیں آباد رہا۔ وہ مصروف شیڈول کے باوجود تمام آرام و آسائش چھوڑ کر لدھیانہ سے 25 کلومیٹر دور واقع اپنے آبائی گاؤں ڈانگون پہنچ جاتے۔
  • رپورٹس کے مطابق، تقریباً دس سال قبل دھرمیندر اپنی آبائی زمین اپنے چچا زاد بھائی کو منتقل کر چکے تھے، کیونکہ وہی ان کی غیر موجودگی میں اس زمین کی دیکھ بھال کرتا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، اس زمین کی مالیت تقریباً 5 کروڑ روپے ہے۔
    زمین کی منتقلی کا انکشاف:
  • حال ہی میں دھرمیندر کے بھتیجے بوٹا سنگھ دیول نے بتایا کہ 2016 میں گاؤں کے دورے کے دوران دھرمیندر نے 19 کنال اور 3 مرلہ زمین ان کے والد منجیت سنگھ اور چچا شنگارا سنگھ کے نام منتقل کی تھی۔
  • ان کے مطابق، شہرت کے باوجود دھرمیندر ہمیشہ پنجاب میں اپنے رشتہ داروں اور بچپن کے دوستوں سے رابطے میں رہتے تھے۔ وہ آخری بار 2019 میں گاؤں آئے تھے جب سنی دیول گورداسپور سے الیکشن لڑ رہے تھے۔
    اگرچہ دھرمیندر زندگی میں دوبارہ پنجاب منتقل نہ ہو سکے، لیکن انہوں نے ممبئی کے قریب کھنڈالہ میں ایک بڑا فارم ہاؤس تعمیر کروایا جہاں وہ اپنی زندگی کے کئی سال گزار چکے ہیں، اور کورونا لاک ڈاؤن کے دوران بھی وہیں سے مداحوں کے ساتھ ویڈیوز شیئر کرتے رہے۔
0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x