ملک میں ترسیلات زر کی رپورٹ جاری: نومبر 2025ء میں 3.18 ارب ڈالر کی ترسیلات ریکارڈ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سال 2025ء کی ورکرز ترسیلات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق نومبر 2025ء میں بیرون ملک سے پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر 3.18 ارب ڈالر رہیں۔ اگرچہ نومبر کی ترسیلات اکتوبر کے مقابلے میں 7 فیصد کم رہیں، تاہم یہ گزشتہ مالی سال نومبر 2024ء کے مقابلے میں 9 فیصد زائد ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ نومبر 2025ء میں سعودی عرب سے 75.3 کروڑ ڈالر اور متحدہ عرب امارات (عرب امارات) سے 67.5 کروڑ ڈالر بھیجے گئے۔ یہ دونوں ممالک ماہانہ ترسیلات کے سب سے بڑے ذرائع رہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ (جولائی سے نومبر) کی مجموعی ترسیلات زر 16.14 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں، جو کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 9 فیصد زیادہ ہیں۔

جولائی سے نومبر کے پانچ ماہ میں ممالک کے اعتبار سے سب سے زیادہ ترسیلات سعودی عرب سے بھیجی گئیں جو 3.9 ارب ڈالر رہیں، اس کے بعد عرب امارات سے 3.36 ارب ڈالر جبکہ برطانیہ سے 2.34 ارب ڈالر بھیجے گئے۔ رپورٹ کے مطابق پانچ ماہ میں امریکی ترسیلات زر 1.38 کروڑ ڈالر رہیں۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x