لالی ووڈ فلم انڈسٹری کی نامور ہدایتکارہ سنگیتا سے بھتہ طلب کرنے اور شوٹنگ کے دوران توڑ پھوڑ کے سنگین واقعے پر شیراکوٹ تھانے میں بھتہ خوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق، ایک نامزد ملزم اور سات نامعلوم افراد نے ہدایتکارہ سنگیتا سے بھتہ طلب کیا اور مطالبہ پورا نہ ہونے کی صورت میں انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔
درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق، ملزمان ڈرامہ ’بلھے شاہ‘ کی شوٹنگ کے دوران اچانک سیٹ پر پہنچے، شوٹنگ رکوا دی، اور وہاں توڑ پھوڑ بھی کی، جس سے ڈرامے کے پروڈکشن کو شدید نقصان پہنچا۔ پولیس نے مقدمہ درج ہونے کے بعد تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔