خیبر پختونخوا کابینہ نے اساتذہ کے لیے ’ای ٹرانسفر پالیسی‘ کی منظوری دے دی

خیبر پختونخوا کابینہ نے صوبے کے اساتذہ کے لیے ای ٹرانسفر پالیسی (E-Transfer Policy) کی منظوری دے دی ہے۔ اس نئی پالیسی میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے سکول میں مدتِ تعیناتی، اسٹوڈنٹ ٹیچر ریشو اور سالانہ نتائج کے اشاریے شامل کیے گئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اس فیصلے کو وقت کی اشد ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ نئی پالیسی کے تحت میرٹ اور شفافیت کی بالادستی ممکن ہو جائے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ خیبر پختونخوا میں اس وقت اساتذہ کی پوسٹنگ اور ٹرانسفرز پر پابندی عائد ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان کے پاس 400 سے زائد سفارشیں آئیں لیکن کسی کو بھی تسلیم نہیں کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے صوبے کے دیگر محکموں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ تعلیم کے محکمے کی طرز پر میرٹ پر مبنی ٹرانسفر پالیسی متعارف کریں۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x