آئی سی سی کی نئی رینکنگ جاری: صائم ایوب دنیا کے نمبر ون ٹی 20 آل راؤنڈر بن گئے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کھلاڑیوں کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں پاکستان کے نوجوان کرکٹر صائم ایوب نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹی 20 فارمیٹ میں تمام آل راؤنڈرز کو پیچھے چھوڑ کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ آل راؤنڈرز کی اسی فہرست میں پاکستان کے محمد نواز پانچویں نمبر پر برقرار ہیں۔
ٹیسٹ رینکنگ کی صورتحال:
ٹیسٹ بیٹرز میں پاکستان کے سعود شکیل ایک درجہ ترقی کے بعد اب 9 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ انگلینڈ کے جو روٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، جبکہ کین ولیمسن دوسرے اور اسٹیو سمتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ ٹیسٹ بالرز میں آسٹریلیا کے مچل اسٹارک ایک درجہ بہتری کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں، جبکہ بھارت کے جسپریت بمرا بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ پاکستان کے اسپنر نعمان علی چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں۔
ون ڈے اور ٹی 20 رینکنگ:
ون ڈے بیٹرز میں بھارت کے روہت شرما پہلے اور ویرات کوہلی دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ پاکستان کے بابر اعظم چھٹی پوزیشن پر ہیں۔ ٹی 20 بیٹرز میں بھارت کے ابھیشک شرما پہلے نمبر پر ہیں، تاہم پاکستان کے صاحبزادہ فرحان ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے اور بابر اعظم ایک درجہ نیچے جانے کے بعد 31 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ٹی 20 بالرز میں بھارت کے ورن چکرورتھی پہلے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے ابرار احمد چوتھی پوزیشن پر فائز ہیں۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x