پاکستان کی نامور کوہ پیما ثمینہ بیگ نے ایک اور عالمی سنگ میل عبور کرتے ہوئے جنوبی قطب (South Pole) تک اسکینگ کا سفر کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔ اس شاندار کامیابی کے ساتھ وہ یہ کٹھن کارنامہ سرانجام دینے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئی ہیں۔
گلگت بلتستان کے وادی شمشال سے تعلق رکھنے والی ثمینہ بیگ نے یہ مہم انتہائی سرد اور دشوار گزار موسمی حالات میں مکمل کی۔ ان کا یہ سفر عالمی سطح پر تسلیم شدہ “ایکسپلوررز گرینڈ سلیم” چیلنج کا حصہ تھا، جس میں دنیا کے مشکل ترین مقامات کی تسخیر شامل ہے۔ اپنی کامیابی پر گفتگو کرتے ہوئے ثمینہ بیگ نے کہا کہ جنوبی قطب کا یہ سفر ان کی زندگی کا سب سے کٹھن مگر معنی خیز تجربہ تھا، جہاں ہر قدم پر صبر اور اپنے خوابوں پر یقین کی ضرورت تھی۔
انہوں نے نوجوان خواتین کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ عزم مضبوط ہو تو ناممکن کو بھی ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ ثمینہ بیگ نے اس تاریخی لمحے کو اپنے خاندان اور ٹیم کے نام منسوب کرتے ہوئے پاکستانی پرچم کو جنوبی قطب پر لہرانے کو اپنے لیے باعثِ فخر قرار دیا۔ واضح رہے کہ ثمینہ بیگ اس سے قبل ماؤنٹ ایورسٹ، کے ٹو اور دنیا کی ساتوں بلند ترین چوٹیوں (Seven Summits) کو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر چکی ہیں۔
تاریخی اعزاز: ثمینہ بیگ جنوبی قطب تک اسکینگ مکمل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
By Web Desk
- December 18, 2025
Show Comments (0)
Hide Comments (0)
0
0
votes
Article Rating
Subscribe
Login
0 Comments
Oldest
Newest
Most Voted