حکومت کے رواں مالی سال کے دوران قرضوں میں نمایاں اضافہ

اسلام آباد:حکومت نے رواں مالی سال کے دوران قرضوں میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ اقتصادی امور ڈویژن کی جانب سے قرضوں سے متعلق نومبر کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال جولائی سے نومبر تک مجموعی طور پر 858 ارب روپے کا قرض حاصل کیا، جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 741 ارب روپے قرض لیا گیا تھا۔ اس طرح رواں مالی سال گزشتہ سال کی نسبت 117 ارب روپے زائد قرض حاصل کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ نومبر کے دوران حکومت نے 144 ارب روپے کا قرض لیا۔ نومبر میں اکتوبر 2025 کے مقابلے میں 4 کروڑ امریکی ڈالر اضافی قرض حاصل کیا گیا۔
اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق نومبر کے دوران 31 کروڑ 45 لاکھ امریکی ڈالر باہمی اور کثیرالجہتی معاہدوں کے تحت حاصل کیے گئے، جبکہ 19 کروڑ 69 لاکھ امریکی ڈالر کے نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس بھی جاری کیے گئے۔
ماہانہ تفصیلات کے مطابق جولائی میں 198 ارب روپے، اگست میں 192 ارب روپے، ستمبر میں 124 ارب روپے اور اکتوبر میں 133 ارب روپے قرض حاصل کیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی سے نومبر کے دوران دوطرفہ گرانٹس کی مجموعی مالیت 27 اعشاریہ 17 ملین امریکی ڈالر رہی۔ گرانٹس کی سب سے بڑی رقم چین سے 10 ملین امریکی ڈالر حاصل کی گئی، جبکہ جاپان سے 10 اعشاریہ 56 ملین اور سعودی عرب سے 2 اعشاریہ 20 ملین امریکی ڈالر کی گرانٹس موصول ہوئیں۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x