پاکستان بار کونسل کا پنجاب پروٹیکشن آف پراپرٹی قانون کی معطلی کا خیرمقدم

اسلام آباد۔۔پاکستان بار کونسل نے پنجاب پروٹیکشن آف پراپرٹی قانون کے اطلاق کی معطلی کا خیرمقدم کیا ہے۔ وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل کا کہنا ہے کہ اس قانون کے نفاذ کو معطل کرنے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا عبوری حکم خوش آئند ہے۔

پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نئے آرڈیننس کے تحت ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں کمیٹیوں کو جائیداد تنازعات کا اختیار دینا آئین اور قانون کے منافی ہے۔ اعلامیے کے مطابق یہ آرڈیننس عدالتی بالادستی، شہری حقوق اور سول نظام کو کمزور کرتا ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ زیرِ سماعت مقدمات میں ریونیو افسران کے ذریعے قبضہ دلوانا عدالتی اختیار پر براہِ راست حملہ ہے، جبکہ کچھ عناصر تمام اختیارات، بشمول عدالتی اختیارات، اپنے ہاتھ میں لینا چاہتے ہیں۔

پاکستان بار کونسل کا کہنا ہے کہ پٹواریوں اور اسسٹنٹ کمشنرز کو دائرہ اختیار سے بڑھ کر اختیارات دینا ناقابل قبول ہے۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ قوانین کی تشریح کا اختیار آئینی طور پر صرف عدلیہ کو حاصل ہے۔

بار کونسل نے کہا کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو عبوری حکم جاری کرنے کا مکمل آئینی اختیار حاصل ہے اور عدلیہ کے اختیارات کو کمزور کرنے والے قانون کی معطلی درست فیصلہ ہے۔

اعلامیے کے مطابق وکلا برادری چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور عدالتی ادارے کے ساتھ کھڑی ہے، جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے آرڈیننس کے حق میں دیے گئے مؤقف کو مسترد کیا جاتا ہے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x