اسلام آباد۔۔۔متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان آج سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ دورے کے دوران معزز مہمان صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور ترقیاتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دے گا۔صدر یو اے ای کے دورہ پاکستان کے پیش نظر اسلام آباد میں آج عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
پاکستان سیکرٹریٹ، تمام وفاقی ادارے، سینیٹ اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ بند رہیں گے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹس میں بھی آج چھٹی ہوگی۔تاہم اسپتال، بینک، ضروری سروسز، پولیس، سی ڈی اے، اسلام آباد انتظامیہ، آئیسکو اور سوئی ناردرن گیس کے دفاتر معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
امارات کے صدر محمد بن زاید آج پاکستان پہنچیں گے
-
By Web Desk
- December 26, 2025
Show Comments (0)
Hide Comments (0)
0
0
votes
Article Rating
Subscribe
Login
0 Comments
Oldest
Newest
Most Voted