اسلام آباد۔۔۔سپریم کورٹ نے مرحوم سرکاری ملازمین کے کوٹے سے متعلق سندھ حکومت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔عدالت عظمیٰ نے قرار دیا ہے کہ جو مقدمات پہلے ہی نمٹ چکے ہیں، انہیں دوبارہ نہیں کھولا جا سکتا۔
کیس کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس صلاح الدین پنہور پر مشتمل تین رکنی بینچ نے کی ۔تفصیلی فیصلہ جسٹس محمد علی مظہر نے تحریر کیا۔فیصلے میں مرحوم سرکاری ملازمین کےکوٹہ کے تحت ملازمت سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے کہا گیا کہ ہائی کورٹ کے احکامات میں کوئی قانونی سقم موجود نہیں۔عدالت نے واضح کیا کہ کوٹہ سے متعلق فیصلے حتمی حیثیت اختیار کر چکے ہیں۔فیصلے میں کہا گیا کہ کوٹہ سے متعلق قوانین کی منسوخی کے فیصلے کو ماضی پر لاگو نہیں کیا جا سکتا۔
سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ جنرل پوسٹ آفس کیس کا فیصلہ پہلے سے نمٹائے گئے مقدمات پر لاگو نہیں ہوگا۔عدالت عظمیٰ کے مطابق عدالتی فیصلے مستقبل پر لاگو ہوتے ہیں، جب تک واضح طور پر ماضی پر اطلاق نہ کیا جائے۔
سندھ ہائی کورٹ نے دوہزار انیس سے دوہزار تئیس کے دوران مرحوم سرکاری ملازمین کے ورثا کو کوٹہ کے تحت ملازمت دینے کے احکامات جاری کیے تھے، جنہیں سندھ حکومت نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
مرحوم سرکاری ملازمین کے کوٹے سے متعلق سندھ حکومت کی درخواستیں مسترد
-
By Web Desk
- December 26, 2025
Show Comments (0)
Hide Comments (0)
0
0
votes
Article Rating
Subscribe
Login
0 Comments
Oldest
Newest
Most Voted