ارکانِ پارلیمنٹ کی ترقیاتی اسکیموں کے فنڈز جاری، اخراجات صفر

اسلام آباد۔۔رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران وفاقی حکومت کے ترقیاتی اخراجات کی تفصیلات سامنے آگئیں ۔منصوبوں پر مجموعی طور پر اکانوے ارب نوے کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔

دستاویزات کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کے لیے تین سواڑتالیس ارب ستانوے کروڑ روپے سے زائد فنڈز جاری کیے گئے، تاہم خرچ کی رفتار نسبتاً کم رہی۔ وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کے ترقیاتی منصوبوں پر اڑسٹھ ارب اکتالیس کروڑ روپے سے زائد اخراجات کیے گئے۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی،نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی اور پیپکو کے ترقیاتی منصوبوں پر مجموعی طور پر تئیس ارب انچاس کروڑ روپے سے زائد خرچ ہوئے۔
دستاویزات کے مطابق ارکانِ پارلیمنٹ کی ترقیاتی اسکیموں کے لیے تنتالیس ارب روپے سے زائد فنڈز جاری کیے گئے تاہم اس مد میں کوئی اخراجات رپورٹ نہیں ہوئے۔ صوبوں اور خصوصی علاقوں کے ترقیاتی منصوبوں پر انیس ارب روپے سے زائد خرچ کیے گئے۔
وزارتِ آبی وسائل کے ترقیاتی منصوبوں پرچودہ ارب اکانوے کروڑ روپے سے زائد خرچ ہوئے، جبکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے منصوبوں پر آٹھ ارب روپے اور وفاقی وزارتِ تعلیم کے ترقیاتی منصوبوں پر چھ ارب روپے تک خرچ کیے گئے۔
وزارتِ منصوبہ بندی کے ترقیاتی منصوبوں پر پانچ ارب اڑتیس کروڑ روپے سے زائد جبکہ ریلوے ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں پر پانچ ارب سترہ کروڑ روپے کے اخراجات ہوئے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x