اسلام آباد: اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری
سال 2025 کے اختتام پر اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، جس میں ٹرانسپورٹ نظام کی بہتری اور فضائی آلودگی کے خاتمے کے لیے کی گئی کارروائیوں کی تفصیلات شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سال 2025 کے دوران اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے مجموعی طور پر 30 ہزار 241 گاڑیوں کو ایمیشن اسٹیکرز جاری کیے۔ مختلف کارروائیوں کے دوران 2 ہزار 376 گاڑیوں کے خلاف ایکشن لیا گیا۔
سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے مجموعی طور پر 72 روٹ پرمٹ جاری کیے گئے، جبکہ روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی پر 144 گاڑیوں کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔
اس کے علاوہ 108 گاڑیوں کو ان فٹ قرار دے کر جرمانہ عائد کیا گیا اور متعلقہ تھانوں منتقل کیا گیا، جبکہ فضائی آلودگی کا باعث بننے والی 185 گاڑیوں کو بھی تھانوں منتقل کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 34 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
چیئرمین اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی عرفان میمن کا کہنا ہے کہ شہر کی فضا کو آلودگی سے بچانے کے لیے بھرپور کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہیکل ایمیشن ٹیسٹنگ سسٹم کے تحت شہر کے چار مختلف مقامات پر خصوصی بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔
سال 2025 میں اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی مؤثر کارکردگی، ہزاروں گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں
-
By Web Desk
- December 31, 2025
Show Comments (0)
Hide Comments (0)
0
0
votes
Article Rating
Subscribe
Login
0 Comments
Oldest
Newest
Most Voted