وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان طالبان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان قابل اعتبار نہیں ہیں کیونکہ یہ لوگ بھارت کے ساتھ ملے ہوئے ہیں، جبکہ خیبرپختونخوا حکومت میں شامل کچھ افراد طالبان کو بھتہ دے رہے ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے واضح کیا کہ خیبرپختونخوا کے مسائل کا حل سیاسی طور پر نکالنا چاہیے اور وہ پاکستان تحریک انصاف پر پابندی یا صوبے میں گورنر راج لگانے کے حق میں نہیں ہیں کیونکہ سیاسی جماعتوں پر پابندی کے ماضی کے تجربات کبھی کامیاب نہیں رہے۔ بھارت کو سخت وارننگ دیتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ اگر دشمن نے دوبارہ حملے کی جرات کی تو ہم جنگ کے لیے مکمل تیار ہیں، جس کا عملی ثبوت ہم مئی 2025 میں بھارت کو شکست دے کر فراہم کر چکے ہیں۔ اس جنگ میں کامیابی سے نہ صرف پاکستان کی عالمی عزت میں اضافہ ہوا بلکہ پاکستانی جنگی جہازوں کی بہترین کارکردگی کی بدولت اب دنیا بھر سے بڑے دفاعی آرڈرز مل رہے ہیں، جس کے بعد قوی امید ہے کہ آئندہ 6 ماہ میں پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاک بھارت حالیہ جنگ میں پاکستان کا منہ توڑ جواب پوری دنیا نے دیکھا ہے اور اگر بھارت نے اب بھی کوئی مہم جوئی کی تو اسے ویسا ہی عبرت ناک جواب دیا جائے گا کیونکہ مئی 2025 کے معرکے کے بعد بھارتی اعتماد مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے جبکہ پاکستانی فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف اب پوری دنیا کر رہی ہے۔
ٹی ٹی پی اور بھارت کا گٹھ جوڑ بے نقاب، مئی 2025 کی فتح کے بعد دفاعی آرڈرز میں اضافہ، خواجہ آصف
-
By Web Desk
- January 7, 2026
Show Comments (0)
Hide Comments (0)
0
0
votes
Article Rating
Subscribe
Login
0 Comments
Oldest
Newest
Most Voted