وزارتِ منصوبہ بندی کا شاندار اقدام: ینگ ڈیولپمنٹ فیلوشپ پروگرام کا آغاز، 90 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ

حکومتِ پاکستان کی وزارتِ منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات نے “اُڑان پاکستان” کے تحت اپنے فلیگ شپ ینگ ڈیولپمنٹ فیلوشپ (YDF) پروگرام کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ یہ ایک سالہ پروگرام ان نوجوان پروفیشنلز کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو پبلک پالیسی، قومی ترقی اور حکومتی اصلاحات کے عمل میں عملی تجربہ حاصل کر کے مستقبل کی قیادت کا وژن رکھنا چاہتے ہیں۔ منتخب ہونے والے فیلوز کو نہ صرف سینئر پالیسی سازوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے گا بلکہ انہیں ایک سال تک ماہانہ 90 ہزار روپے وظیفہ بھی دیا جائے گا۔ پروگرام میں شمولیت کے لیے امیدوار کی عمر 21 سے 30 سال کے درمیان ہونی چاہیے اور اس کے پاس کسی مستند یونیورسٹی سے متعلقہ شعبے (جیسے معیشت، آئی ٹی، مصنوعی ذہانت، تعلیم، یا انفراسٹرکچر) میں 16 سالہ پیشہ ورانہ تعلیم یا ماسٹرز ڈگری مع 3.2 جی پی اے ہونا لازمی ہے۔

درخواست دینے کے خواہشمند امیدواروں کو پلاننگ کمیشن کی ویب سائٹ سے فارم ڈاؤن لوڈ کر کے اپنی سی وی اور تصدیق شدہ تعلیمی اسناد کے ہمراہ 13 جنوری 2026 تک بذریعہ کوریئر ارسال کرنا ہوں گی۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ صرف شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کو ہی انٹرویو کے لیے طلب کیا جائے گا اور نامکمل یا تاخیر سے موصول ہونے والی درخواستوں پر کوئی غور نہیں کیا جائے گا۔ یہ پروگرام ڈیٹا اینالٹکس، اربن پلاننگ، آبی وسائل اور برآمدات جیسے متنوع شعبوں میں نوجوانوں کو قومی سطح پر پالیسی سازی کے عمل کا براہِ راست حصہ بننے کا ایک نادر موقع فراہم کرتا ہے، جس سے نہ صرف ان کے پیشہ ورانہ کیریئر کو جلا ملے گی بلکہ ملک کی پائیدار ترقی میں بھی نئی سوچ شامل ہو گی۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x