اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق وفاقی حکومت کے مجموعی قرضوں کی سطح نومبر 2025 تک بڑھ کر 77 ہزار 543 ارب روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ دستاویزات ظاہر کرتی ہیں کہ صرف ایک سال کے عرصے میں حکومت کے قرضوں میں 7 ہزار 178 ارب روپے کا بھاری اضافہ ہوا، جبکہ نومبر 2025 کے محض ایک مہینے کے دوران مرکزی حکومت کے ذمے واجب الادا قرضوں میں 573 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک کے ڈیٹا کے مطابق دسمبر 2024 سے نومبر 2025 کے دوران مقامی قرضوں میں 6 ہزار 35 ارب روپے جبکہ بیرونی قرضوں میں 1145 ارب روپے کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد مقامی قرضوں کا حجم 54 ہزار 619 ارب اور بیرونی قرضوں کا حجم 22 ہزار 925 ارب روپے ہو گیا ہے۔ تاہم، ایک مثبت پہلو یہ سامنے آیا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ یعنی جولائی تا نومبر 2025 کے دوران وفاقی حکومت کے مجموعی قرضوں میں 345 ارب روپے کی معمولی کمی بھی ریکارڈ کی گئی ہے۔
وفاقی حکومت کے قرضوں میں اضافہ، مجموعی حجم 77 ہزار 543 ارب روپے تک پہنچ گیا
-
By Web Desk
- January 7, 2026
Show Comments (0)
Hide Comments (0)
0
0
votes
Article Rating
Subscribe
Login
0 Comments
Oldest
Newest
Most Voted
Recent Posts:
کپاس کی پیداوار 19 فیصد بڑھ کر 23.89 لاکھ گانٹھوں...
-
By Abdul Jabbar
- September 30, 2026
خام تیل کی عالمی قیمت 106 ڈالر سے تجاوز کرگئی
-
By Abdul Jabbar
- September 30, 2026
اے آئی سے دنیا کی تباہی کے خدشات خبریں جعلی...
-
By Abdul Jabbar
- September 30, 2026