نئی موبائل اینڈ الیکٹرانک ڈیوائسز مینوفیکچرنگ پالیسی کا مسودہ تیار

اسلام آباد۔۔حکومت نے مقامی سطح پر موبائل فون اور الیکٹرانک ڈیوائسز کی تیاری کے فروغ کے لیے نئی موبائل اینڈ الیکٹرانک ڈیوائسزمینوفیکچرنگ پالیسی 2026-30 کا مسودہ تیار کر لیا ہے، جسے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ بھی شیئر کر دیا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق آئندہ پانچ سے آٹھ سال کے دوران موبائل فونز کے 50 فیصد پرزہ جات مقامی سطح پر تیار کیے جائیں گے، جبکہ نئی پالیسی کے تحت موبائل اور الیکٹرانک ڈیوائسز کی برآمدات 70 کروڑ ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

پالیسی میں یہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ ملک بھر میں 50 ہزار ہنر مند ورکرز کو موبائل اور الیکٹرانک ڈیوائسز کی تیاری کے لیے تربیت دی جائے گی، تاکہ مقامی صنعت کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔

نئی پالیسی کے تحت لیپ ٹاپ، ٹیبلٹس اور پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) مشینوں کی مقامی تیاری کو بھی فروغ دیا جائے گا۔ دستاویز کے مطابق لیپ ٹاپ، ٹیبلٹس اور پی او ایس مشینوں کے لیے 30 فیصد مقامی پرزہ جات تیار کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

حکومتی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ مقامی مینوفیکچرنگ کے ذریعے موبائل اور الیکٹرانک ڈیوائسز کی پیداواری لاگت میں پانچ فیصد تک بچت ممکن ہو گی، جس سے صارفین کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

ذرائع کے مطابق موبائل اور الیکٹرانک ڈیوائسز کی مینوفیکچرنگ سے 148 ارب روپے کی لیوی حاصل ہونے کی توقع ہے، جو قومی خزانے کے لیے اہم ذریعہ ثابت ہو سکتی ہے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x