اسلام آباد۔۔۔اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون ٹو میں شادی والے گھر میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں دلہا دلہن سمیت چھ افراد جاں بحق اور سولہ زخمی ہو گئے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ قریبی چار گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صاحبزادہ محمد یوسف کے مطابق واقعے کے وقت گھر میں شادی کی تقریب جاری تھی اور مہمان بھی موجود تھے۔ ریسکیو آپریشن کے دوران گھروں سے مجموعی طور پر سولہ افراد کو نکالا گیا، جن میں سے چھ افراد جانبر نہ ہو سکے۔زخمیوں کو فوری طور پر پمز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
ریسکیو ٹیموں نے کے نائن یونٹ اور جدید آلات کی مدد سے ملبے کی مکمل چیکنگ کی۔ پولیس نے علاقے کو کارڈن کر کے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
اسلام آباد سیکٹر جی سیون ٹو میں شادی والے گھر میں گیس دھماکہ دلہا دلہن سمیت چھ افراد جاں بحق
-
By Web Desk
- January 11, 2026
Show Comments (0)
Hide Comments (0)
0
0
votes
Article Rating
Subscribe
Login
0 Comments
Oldest
Newest
Most Voted