عمران خان اڈیالہ جیل میں انجوائے کر رہے ہیں، سبی جیل یا اٹک قلعے میں رکھیں؛ عابد شیر علی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اڈیالہ جیل میں سہولیات کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں، اگر انہیں سبی جیل میں ڈال دیا جائے یا ہتھکڑی لگا کر اٹک قلعے کی چار دیواری میں رکھا جائے تو انہیں معلوم ہوگا کہ جیل کسے کہتے ہیں، جیسے نواز شریف کو مہینوں رکھا گیا تھا۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ بھارت میں خواتین کے نقاب اتارنے کے واقعات قابلِ مذمت ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں درندہ صفت لوگ بیٹیوں اور بہنوں پر ہاتھ ڈالتے ہیں، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے رات کے اندھیرے میں احتجاج کیا جاتا ہے، حالانکہ مجرموں سے ملاقات دن کے وقت ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر رات کے وقت کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آ جائے یا دہشت گردی کا کوئی واقعہ ہو تو اس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

عابد شیر علی نے کہا کہ ہر روز کسی قیدی سے ملاقات ممکن نہیں ہوتی۔ بانی پی ٹی آئی کو یا تو سبی جیل میں منتقل کیا جائے یا اٹک قلعے میں رکھا جائے، جیسے نواز شریف کو رکھا گیا تھا، تب جا کر انہیں جیل کی حقیقت کا اندازہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عام قیدیوں کو نہ دیسی مرغے کی یخنی ملتی ہے اور نہ ورزش کی خصوصی سہولیات، جبکہ عمران خان کے پاس پانچ کمرے ہیں، مشقتی موجود ہے اور دیگر سہولتیں بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ ان کے بقول عمران خان جیل میں سزا نہیں بلکہ مزے کر رہے ہیں، اگر انہیں سخت جیل میں رکھا جائے تو فرق واضح ہو جائے گا۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x