ایئر بلیو طیارہ حادثہ۔متاثرین کو 5 ارب 41 کروڑ روپے ادا کرنے کا حکم

اسلام آباد۔۔اسلام آباد کی مقامی عدالت نے دو ہزار دس کے ایئر بلیو کے طیارہ حادثے سے متعلق معاوضے کے سول دعوؤں پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔عدالت نے ایئر بلیو کی تمام اپیلیں خارج اور پانچ ارب اکتالیس کروڑ روپے کی رقم حادثے کے متاثرین کو ادا کرنے کا حکم دے دیا
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈاکٹر رسول بخش میرجت نے فیصلے میں ایئر بلیو کی جانب سے دائر تمام آٹھ اپیلیں مسترد کرتے ہوئے فی اپیل ایک لاکھ روپے جبکہ مجموعی طور پر اسی لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔
عدالت نے ایئر بلیو کو متاثرین کو مجموعی طور پر پانچ ارب اکتالیس کروڑ اٹھہتر ہزار روپے ادا کرنے کا حکم دیا۔
۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ایئر بلیو نے غیر ضروری درخواست بازی کے ذریعے عدالتی وقت ضائع کیا،جس پر جرمانہ عائد کیا گیا۔
متاثرین نے سول جج کے فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کی تھیں، جبکہ سول جج نے جزوی طور پر فی کس ایک کروڑ روپے تک معاوضے کی اجازت دی تھی۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x