عدم حاضری پر علیمہ خان کے دس دس لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے ضبط، قابل ضمانت وارنٹ جاری

انسداد دہشت گردی عدالت (ATC) راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی عدم حاضری پر ان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

یہ سماعت علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے سے متعلق تھی۔ علیمہ خان اور ان کے وکلاء آج عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

پراسیکیوشن نے عدالت سے علیمہ خان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ ملزمہ نے عدالت کو ہر سماعت پر پیش ہونے کی یقین دہانی کرائی تھی، جس کی وہ پابندی نہیں کر رہیں۔

اس پر کارروائی کرتے ہوئے عدالت نے علیمہ خان کے دس دس لاکھ روپے کے دو (2) ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے ساتھ ہی علیمہ خان کے قابل ضمانت وارنٹ اور ضمانت منسوخی کے احکامات جاری کرتے ہوئے توہین عدالت کا نوٹس بھی جاری کر دیا۔ عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x