اسلام آباد۔ انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے مسلسل عدم پیشی پر عمران خان کی بہنوں، علیمہ خان اور عظمیٰ خان، کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
سماعت کے دوران عدالت میں 4 اکتوبر کے احتجاج سے متعلق کیس پر کارروائی ہوئی۔ دونوں ملزمان کے بار بار طلب کیے جانے کے باوجود پیش نہ ہونے پر جج طاہر عباس سپرا نے وارنٹ جاری کیے۔ مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج ہے۔
عدالت نے ہدایت کی کہ ملزمان کو آئندہ سماعت میں لازمی طور پر پیش کیا جائے۔ کیس کی مزید سماعت 22 نومبر تک مؤخر کردی گئی ہے۔
اسلام آباد کی اے ٹی سی نے عدم پیشی پر علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ جاری کردیے
-
By Web Desk
- November 8, 2025
Show Comments (0)
Hide Comments (0)
0
0
votes
Article Rating
Subscribe
Login
0 Comments
Oldest
Newest
Most Voted