ویب ڈیسک:
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے معروف شخصیت ارشد خان چائے والا کا شناختی کارڈ بحال کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔
عدالتی حکم کے بعد نادرا نے ارشد خان کا شناختی کارڈ بحال کر دیا، جبکہ نادرا ویری فکیشن بورڈ نے بھی ان کی پاکستانی شہریت کی تصدیق کر دی ہے۔
وکیل عمر اعجاز گیلانی کا مؤقف
ارشد خان کے وکیل عمر اعجاز گیلانی کے مطابق، نادرا کے ویری فکیشن بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ ارشد خان اور ان کا خاندان پاکستانی شہری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے سے ایک شہری کے بنیادی آئینی حق کو بحال کیا گیا ہے۔
عدالت کے مشاہدات
عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کسی شہری کا شناختی کارڈ یا پاسپورٹ بلاک کرنا آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
عدالت نے درخواست گزار کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کو نمٹا دیا۔
پس منظر
خیال رہے کہ نادرا نے اس سے قبل ارشد خان چائے والے کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کیا تھا، جس پر انہوں نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔
ارشد خان، جو اپنی ایک وائرل تصویر کے باعث “چائے والا” کے نام سے شہرت حاصل کر چکے ہیں، پاکستان سمیت دنیا بھر میں معروف ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، ارشد خان چائے والے کا شناختی کارڈ بحال
-
By Web Desk
- October 20, 2025
Show Comments (0)
Hide Comments (0)
0
0
votes
Article Rating
Subscribe
Login
0 Comments
Oldest
Newest
Most Voted