صدرِ آصف علی زرداری کی روضۂ حضرت امام حسینؓ اور حضرت عباس بن علیؑ پر حاضری

کربلا۔۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کربلا میں روضۂ حضرت امام حسینؓ اور حضرت عباس بن علیؑ پر حاضری دی۔

صدرِ مملکت نے دونوں مقدس مقامات پر فاتحہ خوانی کی اور نوافل ادا کیے۔ انہوں نے حضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانی کو حق، عدل اور استقامت کی ابدی علامت قرار دیا۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ کی تعلیمات حق، عدل اور انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ صدرِ مملکت نے امتِ مسلمہ کے امن، اتحاد اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

اس موقع پرگورنر کربلا ڈاکٹر نصیف جاسم الخطابی بھی صدرِ پاکستان کے ہمراہ تھے۔دورے کے دوران صدرِ مملکت نے دونوں مزارات کے منتظمین اور مبلغین سے ملاقات بھی کی۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x