سڈنی: 7 اکتوبر 2025
کرکٹ آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
ون ڈے سیریز کے لیے 15 رکنی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ابتدائی دو میچوں کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔
مچل اسٹارک کی ٹیم میں واپسی
بھارت کے خلاف ون ڈے اسکواڈ میں فاسٹ بولر مچل اسٹارک کی واپسی ہوئی ہے۔ انہیں جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں آرام دیا گیا تھا تاکہ وہ آئندہ ایشز سیریز کے لیے مکمل فٹ رہ سکیں۔
اسکواڈ کی قیادت آل راؤنڈر مچل مارش کو دی گئی ہے، جبکہ پیٹ کمنز کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔
ون ڈے اسکواڈ کی تفصیلات
بھارت کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لیے اعلان کردہ 15 رکنی اسکواڈ میں درج ذیل کھلاڑی شامل ہیں:
مچل مارش (کپتان)، مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، الیکس کیری، جوش انگلس، نیتھن ایلس، زاویر بارٹلیٹ، بین ڈوارشئیس، ایڈم زیمپا، میتھیو شارٹ، مچل اووین، میتھیو رینشا اور کوپر کونولی۔
میتھیو شارٹ، مچل اووین اور میتھیو رینشا کی بھی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے ابتدائی اسکواڈ
کرکٹ آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے ابتدائی دو میچوں کے لیے اسکواڈ جاری کیا ہے۔
اس ٹیم میں مچل مارش کپتان ہوں گے جبکہ گلین میکسویل فٹنس مسائل کے باعث اسکواڈ سے باہر ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی:
مچل مارش (کپتان)، جوش ہیزل ووڈ، نیتھن ایلس، زاویر بارٹلیٹ، بین ڈوارشئیس، شان ایبٹ، مارکس سٹوئنس، ٹم ڈیوڈ، جوش انگلس (وکٹ کیپر)، میتھیو شارٹ، مچل اووین، ٹریوس ہیڈ، ایڈم زیمپا اور میتھیو کُونیمَن۔
سیریز کا شیڈول
دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 19 اکتوبر 2025 سے ہوگا، پہلا میچ پرتھ میں کھیلا جائے گا۔
جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 29 اکتوبر (بدھ) سے ہوگا۔