توہینِ مذہب کیس میں گرفتار حسن عابد کی ضمانت مسترد

اسلام آباد ۔۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہینِ مذہب کے کیس میں گرفتار حسن عابد کی ضمانت درخواست مسترد کر دی۔عدالت نے ٹرائل کورٹ کو دو ماہ کے اندر کارروائی مکمل کرنے کا حکم دے دیا
جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل ہادی علی ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ہائی کورٹ نے ڈی جی این سی سی آئی اے کو 8 اکتوبر کو تمام گواہان پیش کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم عدالتی حکم کے باوجود کچھ گواہ پیش نہیں ہوئے۔

وکیل کے مطابق گواہان کی عدم پیشی پر ٹرائل کورٹ نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں، جب کہ جو گواہ عدالت میں پیش ہوئے، ان پر جرح مکمل کر لی گئی ہے۔
ہادی علی ایڈوکیٹ نے مزید بتایا کہ شریک ملزم ضعیم ذوالفقار کے کیس میں تاحال چالان جمع نہیں کرایا گیا اور تفتیشی افسر بھی پیش نہیں ہو رہا۔
سرکاری وکیل عادل عزیز قاضی نے مؤقف اختیار کیا کہ تفتیشی افسر دونوں گزشتہ سماعتوں پر عدالت میں موجود رہا ہے۔ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو دو ماہ کے اندر کارروائی مکمل کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x