کمپٹیشن کمیشن کا غیر معیاری سکن وائٹننگ برانڈز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

اسلام آباد۔۔کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے سکن وائٹننگ کریمز میں مرکری کی خطرناک اور ممنوعہ مقدار پائے جانے کا انکشاف کیا ہے اور غیر معیاری و نقصان دہ برانڈز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔

کمیشن کی رپورٹ کے مطابق، متعدد مشہور “فئیرنس”، “گلو” اور “لائٹننگ” کے دعوے کرنے والی کریموں میں مرکری کی ممنوعہ مقدار استعمال کی جا رہی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان مصنوعات کی مارکیٹنگ میں صارفین کو مرکری کے استعمال سے لاعلم رکھا جاتا ہے۔

سی سی پی کے مطابق، دنیا کے کئی ممالک میں کاسمیٹکس میں مرکری کا استعمال مکمل طور پر ممنوع ہے، کیونکہ یہ کیمیکل اعصابی امراض، جلدی بیماریوں اور گردوں کے نقصان کا سبب بنتا ہے۔

کمیشن نے خبردار کیا ہے کہ ایسی خطرناک مصنوعات فروخت کرنے والی کمپنیوں پر 7 کروڑ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔ مزید کہا گیا کہ غیر معیاری مصنوعات کی موجودگی سے معیاری و ذمہ دار کمپنیوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x