کپاس کی برآمدات سے متعلق امور ٹی ڈی اے پی سے واپس لے لئے گئے

اسلام آباد۔۔حکومت کا کپاس کی برآمدات میں شفافیت اور مالی نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے اہم قدم۔ کپاس کی برآمدات سے متعلق امور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے واپس لے کراسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سپرد کر دیے گئے ۔

وزارتِ تجارت کی جانب سے جاری کردہ ایس آراو کے مطابق ایکسپورٹ پالیسی آرڈر دوہزار بائیس میں ترمیم کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک کو کپاس کی برآمدات کے لیے نگران اتھارٹی مقرر کیا گیا ہے۔ نئے قواعد کے تحت برآمدکنندہ کو کنٹریکٹ کی مجموعی مالیت کا ایک فیصد اسٹیٹ بینک میں بطور سیکیورٹی ڈپازٹ جمع کرانا ہوگا۔

وزارتِ تجارت کے مطابق کپاس کی برآمدات کے لیے شپنگ دستاویزات کے ساتھ اسٹیٹ بینک کی تصدیق لازم قرار دے دی گئی ہے، خریدار کی جانب سے ناقابلِ واپسی لیٹر آف کریڈٹ کا ہونا بھی ضروری ہوگا۔

ایس آر او میں یہ شرط بھی شامل کی گئی ہے کہ کنٹریکٹ شدہ کپاس کی شپمنٹ ایک سواسی دن کے اندر مکمل کرنا ہوگی۔حکام کے مطابق مقررہ مدت میں برآمد مکمل نہ ہونے کی صورت میں سیکیورٹی ڈپازٹ ضبط کر لیا جائے گا۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x