سی ایس ایس 2026 کے امتحانی طریقہ کار میں بڑی تبدیلی، امیدواروں کے لیے اہم خوشخبری

فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2026 کے امتحانات کے انعقاد کے حوالے سے ایک بڑی تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے جس کا مقصد امیدواروں کے لیے امتحانی عمل کو آسان بنانا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ سی ایس ایس امتحان 2026 کے دوران لازمی مضامین کا ایک دن میں صرف 1 ہی پرچہ لیا جائے گا جبکہ اس سے قبل ایک ہی دن میں 2 پرچے لیے جاتے تھے۔ یہ نیا طریقہ کار سی ایس ایس امتحان 2026 سے تاحکم ثانی نافذ العمل رہے گا اور اس اقدام کا بنیادی مقصد امیدواروں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ اعلامیے میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ امتحانی طریقہ کار میں اس ترمیم سے امتحانات کے انعقاد کو مزید منظم اور ہموار بنایا جا سکے گا۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے سی ایس ایس امتحان 2026 کا تفصیلی ٹائم ٹیبل جلد جاری کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سی ایس ایس کے امتحانات میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں امیدوار شرکت کرتے ہیں اور اس تبدیلی سے ان کی کارکردگی پر مثبت اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x